Buy website traffic cheap

عمران خان

عمران خان نے وزیراعظم بننے سے پہلے ہی ایک اور کارنامہ سرانجام دے کر بڑااعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان ٹیلیویژن ویسے تو پاکستانی عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے چلتا ہے لیکن اس کی پالیسی ہمیشہ حکومت کیساتھ ہوتی ہے جس بھی پارٹی کی حکومت آتی ہے پی ٹی وی کی انتظامیہ ان کے ہاتھوں میں کھیلنے لگ جاتی ہے حکومتی خبروں کے علاوہ اپوزیشن کی تمام سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا جاتاہے ۔ اب چونکہ ن لیگ کی حکومت جاچکی ہے اور پی ٹی وی ان کے اثرو رسوخ سے باہر آچکا ہے تو اب اس نے اپوزیشن کو بھی وقت دینا شروع کردیا ہے۔ لوگوں کو اس وقت حیرت کا جھٹکا لگا جب ان کو پتہ چلا کہ پی ٹی وی پہلی بار عمران خان کا انٹرویو نشر کرنے جارہا ہے۔ پی ٹی وی کے اینکر انوارالحسن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا گزشتہ شب تفصیلی انٹرویو کیاجس میں عمران خان نے اعلان کیا کہ ہم پی ٹی وی کو ایک آزاد ادارہ بنائیں گے جو نہ صرف حکومتی بلکہ اپوزیشن کی سرگرمیوں کو بھی مناسب وقت دیگا۔