Buy website traffic cheap

پاکستان کرکٹ بورڈ

عمران خان چیئرمین پی سی بی کو بہتری کیلئے نسخے دینے لگ گئے

لاہور (ویب ڈیسک)‌ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو کرکٹ میں بہتری کیلئے نسخے بتانا شروع کردئیے ہیں. تفصیلات کے مطابق احسان مانی نے عید کے روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں پی سی بی کے مالی معاملات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. جس پر عمران خان نے احسان مانی کو پاکستانی کرکٹ میں بہتری کیلیے اپنے پلان سے آگاہ کیا اور ہدایت دی کہ تمام معاملات کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے بورڈ کو بہتر انداز میں چلایا جائے۔
احسان مانی نے میڈٰیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں انتخابی الیکشن میں چیئرمین کیلئے نامزد ہوگیا تو سابق کپتان عمران خان اور پاکستانی قوم کو مایوس نہیں کرونگا.