Buy website traffic cheap

وزیراعظم پاکستان عمران خان

عمران خان کا بطوروزیراعظم قوم سے خطاب مداحوں کیساتھ ساتھ مخالفین کے بھی دلوں کو چھو گیا

لاہور(ویب ڈیسک): عمران کی باتیں دل کے قریب آ گئیں۔ بدترین سیاسی مخالفین میں پاکستانیت جاگ گئی۔ لیگی راہنما نے احتساب عدالت کے باہر سچ اگل دیا ۔ احتساب عدالت میں میاں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر کئی راہنما احتساب عدالت کے باہر آپس میں سرگوشیاں کر رہے تھے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے جو خطاب کیا وہ اثر انگیز ہے اگر وہ ان باتوں پر 40 فیصد بھی عمل کر گئے تو قوم کا لیڈر بن جائے گا۔ ایک لیگی راہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عمران خان نے جو قوم سے خطاب کیا وہ میرے دل میں جا لگا ۔ اب محسوس ہو رہا تھا کہ میں خود بول رہا ہوں ۔ دل پر وہی باتیں اثرانداز ہوتی ہیں جو دل سے نکلی ہوں ۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے لیگی راہنما سے جب جاننے کی کوشش کی تو وزیر اعظم کا قوم سے خطاب آپ نے سنا تو انہوں نے برجستہ جواب دیا کہ سنا ، خارجی محاذ پر وزیر اعظم نے کوئی پالیسی بیان نہیں دیا تو باقی انہوں نے اپنے خطاب میں زندگی کا کوئی طبقہ ایسا نہیں تھا جس پر انہوں نے بات نہ کی ہو ۔ انہوں نے روڈ میپ بھی دیا ہے کہ وہ اس پر عمل بھی کر جائیں ۔ المختصر احتساب عدالت کے باہر عمران خان کی قوم سے خطاب کے لیگی راہنما کی سیاسی چرچے رہے ۔