Buy website traffic cheap

کرک

عمران خان کا میانوالی جلسے سے خطاب ،پی ٹی آئی نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے آبائی علاقے میانوالی سے انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کردیا۔میانوالی میں منعقدہ جلسے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خطاب کررہے ہیں۔اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ الیکشن 2018 کے لیے پوری کوشش کی کہ میرٹ پر ٹکٹ دیے جائیں، جن لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملے ان کے دکھ کا احساس ہے، ان سے معذرت چاہتا ہوں۔مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم کے سلسلے میں آج مختلف شہروں میں جلسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز میانوالی کے ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے سے کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عمران خان کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اپنے انتخابی مہم کا آغاز میانوالی سے کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میانوالی کے عوام انہیں 2002 کے انتخابات میں کامیاب نہ کراتے تو وہ آج سیاست میں نہ ہوتے۔علاوہ ازیں دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی جانب سے پشاور کے رنگ روڈ پر جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے مولانا فضل الرحمان، سراج الحق اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔