Buy website traffic cheap

عمران خان

عمران خان کا وزیراعظم منتخب ہونا عوام کی فتح ہے: تاشفین صفدر مرالہ

گجرات (بےورورپورٹ) نومنتخب ایم این اے تاشفین صفدر مرالہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا وزیر اعظم منتخب ہونا پاکستان کے 22کروڑ عوام کی فتح ہے عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے سے ملک میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہوگیا ہے اب پاکستان کے عوام کے خواب کی تعبیر چند مہینوں میں مل جائے گی عمران خان ملک وقوم کا درد رکھنے والے عظیم سیاستدان ہیں جو پاکستان کے عوام کو خوشحال اور پاکستان کے ماتھے پر لگے کرپشن اقربا پروری جیسے داغ دھوکر باوقار ممالک کی صف میں کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ تاشفین صفدر مرالہ نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے منشور کے مطابق حکومت چلاکر پاکستان کے 22کروڑ عوام کی مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرائیں گے۔