Buy website traffic cheap

شہباز شریف

عمران خان کس چیز کی تباہی و بربادی کا ذمہ دارہے،پانچ سالہ دورِ حکومت میں کیا کیا کارنامے کیے، شہبازشریف پھٹ پڑے

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ عمران نیازی نے یو ٹرن اور جھوٹ بول کر ہر سطح پر تباہی اور بربادی کی ہے خیبر پختونخوامیں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب مسلم لیگ ن لائے گی، اس سے قبل خیبر پختونخوا کے عوام کو تبدیلی اور انقلاب کے نام پر دھوکا دیا گیا۔ہفتہ کومسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف سے کے پی کے مسلم لیگ ن کے صدر امیر مقام نے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں تحریک انصاف نے عوام کو مایوس کیا ہے، بلین ٹریز کے نام پر دھوکا دینے والے قوم کے رہنما کیسے ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہونے والی ترقی و خوشحالی کے سفر کو خیبرپختونخوا میں لے کر جائیں گے،کے پی کے کی عوام اب نیازی صاحب کے نعروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے جن کو بوتل میں بند کردیا گیا ہے،شدید گرمی اور پن بجلی کی پیداوار میں کمی کے باوجود صارفین کو بجلی مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت نے مل کر فیصلے کئے،الحمداللہ آج پاکستان ایک پرامن ملک بن چکا ہے۔