Buy website traffic cheap

حلف

عمران خان کی ایپلٹ ٹریبونل میں پیشی ، اپنے حلقے کی فلاح کے لیے کونسے تین کام کیے پی ٹی آئی چیئرمین نے سب کو حیران کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف اپیل میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسارکیا کہ آپ نے اپنے حلقے این اے 53جہاں سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں کونسے فلاحی بہبودکے کام کیے ہیں جس پر پی ٹی آئی چیئرمین نے بتایا کہ انہوں نے تعلیم کے لیے نمل یونیورسٹی ، علاج کے لیے شوکت خانم اور عوام میں سیاست کے حوالے سے شعوربیدارکیا ہے۔ ان کے مدمقابل لیگی امیدوار اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریرکیا تھاکہ انہوں نے مکمل ٹیکس اداکیا اور اپنا وقاربرقراررکھا تھا۔