Buy website traffic cheap

عمران خان

عمران خان کی جان کو خطرہ، سکیورٹی اداروں نے خبردار کردیا

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک) نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی نے عمران خان کو زیادہ سکیورٹی لینے کی تجویز دیدی ہے. ذرائع کے مطابق نیکٹا نے وزیراعظم عمران خان کو 6 تھریٹ الرٹ جاری ہوچکے ہیں، آخری الرٹ تقریب حلف برداری سے 2 روز قبل جاری ہوا۔ لیکن عمران خان نے زائد سکیورٹی لینے سے انکار کردیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ پروٹوکول نہیں لوں گا. عمران خان کے بیان نے سکیورٹی اداروں کی نیندیں اڑا دی ہیں.
سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوبلیو بک کے مطابق سیکیورٹی فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اورانھیں قائل کرنے کی بھی کوشش جاری ہے۔ ایک ماہ کے دوران 25 سے زائد سرچ آپریشن کیے گئے۔ بنی گالہ، بری امام، بہارہ کہو، سہالہ اور ترنول میں200سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔