Buy website traffic cheap

بلوچستان

عمران خان کے دورہ سعودی عرب پر کتنے کروڑ خرچ ہوئے، پی ٹی آئی رہنما نے پول کھول دیا، سپورٹرزمشتعل

لاہور(ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا عمرہ،چاٹرڈ طیارے کے اخراجات پر ایک کروڑ روپے خرچ ہوئے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے چارٹرڈ طیارے میں عمرے ادائیگی کے لیے سعودی عرب کے سفر پر 8 لاکھ روپے فی گھنٹہ کی لاگت آئی۔پی ٹی آئی کے سربراہ کی جانب سے چیلنجر604 نامی 10 نشستی جہاز چارٹر کیا گیا، سول ایوی ایشن حکام کے مطابق عمران خان کی فلائٹ کا مکمل دورانیہ تقریبا 13 گھنٹے تھا، جس پر ایک کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔اس سلسلے میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا نے دعوی کیا کہ مذکورہ جہاز پی ٹی آئی کی جانب سے پوری انتخابی مہم کے لیے چارٹرڈ کیا گیا تھا۔فیصل واوڈا کے اس بیان سے پی ٹی آئی کے حمایتی اشتعال میں آگئے اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف پیغامات کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا، پی ٹی آئی کے حمایتیوں کے مطابق فیصل واوڈا کا مذکورہ بیان عمران خان کے خلاف تھا۔