Buy website traffic cheap

زلفی بخاری

عمران خان کے قریبی ساتھی پر بھی قانون مہربان ہو گیا

عمران خان کے قریبی ساتھی پر بھی قانون مہربان ہو گیا….زلفی بخاری نے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا جس پر فریقین وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کردہ فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے آج سنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے اور ان پر لگائی گئی سفری پابندیاں بھی ختم کی جائیں۔

—————————
یہ خبر بھی پڑھیئے

بہاولپور، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو نتخابی ضابطہ اخلاق سے آگاہ کر دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنرمحمد ایوب خان بلوچ
بہاول پور (آئی آئی پی) ڈپٹی کمشنر بہاول پورمحمد ایوب خان بلوچ نے کہا ہے کہ الیکشن2018ء میں حصہ لینے والے امیدواروں کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق بارے تفصیل سے آگاہ کر دیا گیاہے جس کی خلاف ورزی کی صورت میں بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں الیکشن کے ضابطہ اخلاق بارے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے تمام امیدواروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاری مہم کے دوران پینا فلیکس کے لگانے پر بھی مکمل پابندی ہے ۔ انہوں نے کہا انتخابی مہم کے دوران کاروں کی ریلیز بھی نہیں نکالی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو اجتماعات وریلیوں کے لیے تین روز قبل ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی تاکہ ضلعی انتظامیہ سکیورٹی، ٹریفک و دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے سکے اور شہریوں اور ریلیز و عوامی اجتماعات میں شریک افراد کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ تمام امیدواروں پر لازم ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بحیثیت ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ضابطہ اخلاق کی عمل داری میں بے ضابطگی پرسزا و جرمانہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہ خلاف ورزی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کر سکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر محمد ایوب خان نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں شہر میں کھڑے ہونے والے پانی کو ہنگامی بنیاد پر نکالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں نئے تعینات ہو نے والے اسسٹنٹ کمشنرز کو فلڈمیں عوامی مسائل کے سد باب کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور شہر میں چوک فوارہ و دیگر علاقوں میں کھڑے ہونے والے پانی کو جنگی بنیاد پر نکالا جارہا ہے جس کے لیے تحصیل میونسپل کارپوریشن کو مکمل الرٹ کر دیا گیا ہے۔