Buy website traffic cheap

حلف

عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی وجہ؟ ریٹرننگ آفیسر کو نوٹس جاری

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے پر الیکشن اپیلیٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رپے کہ عمران خان نے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جسے مسترد کردیا گیا ، عمران خان نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کیخلاف اپیلیٹ ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی۔
عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کمزور بنیاد پر مسترد کردئیے گئے۔ ان کے موکل نے نہ حقائق چھپائےاور نہ ہی غلط بیانی کی، اگرکوئی غلطی ہوئی ہےتوریٹرننگ افسر اس کو دور کرے، استدعا ہے کہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر کاغذات نامزدگی منظور کیے جائیں۔