Buy website traffic cheap

ریحام خان

عمران خان کے گھر بنی گالا میں کونسان لیگی وزیرتازہ سبزیاں بھجواتا تھا ، ریحام خان کے انکشاف نے پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں کو حیران کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کی ذاتی زندگی کے حوالے سے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین انکشاف کے مطابق ریحام خان نے دعوٰی کیا ہے کہ جب ان کی شادی خان صاحب سے ہوئی توانہیں کبھی سبزیاں باہر سے منگوانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ ریحام خان کے مطابق صبح سویر ے تازہ سبزیاں اور سلاد ن لیگ کے وزیر برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کے فارم ہاؤس سے آتی تھی۔