
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، سمری وزارت داخلہ کو ارسال
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 80 پیسے تک اضافے متوقع ہے۔ اوگرا قیمتوں میں اضافے کی سمری کل وزارت خزانہ کو بھجوائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 86 پیسے تک اضافہ متوقع ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5 روپے 25 پیسے بڑھنے کا امکان ہے۔ اور مٹی کا تیل 5 روپے 61 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔