Buy website traffic cheap

Gas

عوام پر گیس بم گرا دیا گیا، قیمتوں میں‌ حیران کن اضافہ کردیا گیا

لاہور (ویب‌ڈیسک) وزیراعظم عمران‌ خان نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حکم دیدیا ہے. تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 180 فیصد اضافے کی تجویز دی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں 46 فیصد اضافے کی منظوری دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری اگلے ہفتے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔
واضح رہے کہ گیس کے لائن لاسز سے سالانہ 50 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے لہذا قومی خزانے کو نقصان سے بچانے کے لیے گیس کی قیمت میں 46 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔