Buy website traffic cheap

عیدالاضحی

عیدالاضحی پرسٹیج ڈراموں اور میوزیکل شوز نے رنگ جما دیئے

عیدالاضحی پرسٹیج ڈراموں اور میوزیکل شوز نے رنگ جما دیئے
کراچی:عیدالاضحی پرسٹیج ڈراموں اور میوزیکل شوز نے رنگ جما دیئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی آرٹس کونسل میں ہدایتکار داور محمود اور لیجنڈ ڈرامہ رائٹر انور مقصود کا عید سے چند روز قبل سے پیش کیا جانیوالا ڈرامہ ’’کیوں نکالا ‘‘بھی عید کے دنوں میں پیش کیا گیا جس کی ایڈوانس بکنگ نے تمام ریکارڈ ز توڑ دیئے۔مذکورہ ڈرامے میں ساجد حسن سمیت دیگر کی پرفارمنس متاثر کن رہی۔ جدید سہولتوں سے مرصع نیو آڈیٹوریم میں شکیل صدیقی، علی حسن، عرفان ملک اور سلیم آفریدی ڈرامہ ’’بکرے پاکستانی ‘‘پیش کرتے رہے جسکے سر پرست شہزاد عالم اور ہدایتکار کنور خورشید جبکہ نگران ہدایتکار خادم حسین اچوی اور جمیل راہی ہیں فنکاروں میں پرویز صدیقی، شانزے ، علی حسن، عرفان ملک، مہک نور، حنا ملک، نعیمہ گرج، شاہدہ مرتضیٰ، ناصرہ نور، ایم اشرف، ضیا ظریف، شرابیل صدیقی اور دیگر شامل ہیں۔ اوپن ایئر تھیٹر میں ’’ بکرے ڈرامے باز ‘‘ پیش ہوااسکی ہدایات روفی انعم دے رہی ہیں۔ڈرامے میں آصف خان اور ببرک شاہ پہلی مرتبہ کراچی میں پر فارم کر رہے ہیں دیگر فنکاروں میں رؤف لالہ، روفی انعم، روبی انعم، شانزے ، شکیل شاہ، مہرما علی، ولی شیخ، راحیلہ آغا اور عمران ناگی شامل ہیں اسکے علاوہ نیوی آڈیٹوریم میں شہزاد عالم نے میوزیکل پروگرام ’’عید سجنا کیلئے‘‘ پیش کیا جس میں ماریہ خان، فائزہ ملک، حنا ثانی، زمان خان، رئیس خان، حمیرا خان،کرن راج، تبو، نیناں خان، عروج چودھری، ماہ نور، خرم پرویز اور شبیر بھٹی شامل ہیں علاوہ ازیں صبا سینما میں تین روز تک میوزیکل شوزکامیابی کیساتھ پیش کئے گئے۔