Buy website traffic cheap

خراج

عید الاضحی پر صفائی کے مثالی انتظامات، شہریوں کا خراج تحسین

جھنگ(بیورورپورٹ) عید الاضحی کے ایام میں ضلع بھر میں صفائی کے مثالی انتظامات کئے گئے،شہریوں کاخراج تحسین۔ انہوںنے ذاتی طور پر صفائی کے عملہ خصوصاً شہر کے ڈسپوزل پمپ اسٹیشنوں کا دورہ کرکے نہ صرف وہاں تعینات عملہ کی حاضری بلکہ مشینری کی ورکنگ کو بھی یقینی بنایا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ عید کے ایام میں میونسپل کمیٹز کے افسران و عملہ صفائی نے ذمہ داری کا ثبوت دیا اور صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لئے بروقت کاروائیاں کیں جبکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لئے شہریوں میں پلاسٹک بیگز بھی تقسم کئے گئے۔سماجی حلقوں کے مطابق اس ضمن میں عوام کی مدد اور تعاون کے ساتھ شہر میں صفائی ستھرائی کی آئیڈیل صورتحال پیدا کی گئی ہے۔