Buy website traffic cheap

غزالہ سعد نے

غزالہ سعد نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

لاہور:سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں حرا شفیق سے اپنی دوسری شادی کو ظاہر کیا تھا ۔ خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی کا انکشاف کے بعد پہلی بیوی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ جو سیاسی رہنماوں نے عرصے سے چھپائی ہوئیں تھیں آرٹیکل 63 , 62 کی زد میں آنے سے بچنے کیلئے سیاسی رہنماوں کو کاغذات نامزدگی میں وہ چیزیں بھی سامنے لانی پڑ رہی ہیں ،ان میں سے ہی ایک خواجہ سعد رفیق ہیں جنہوں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تو اپنی دو بیویوں کا اعتراف بھی کر لیا۔خواجہ سعد رفیق کو دوسری بیوی کا اعتراف کرنا مہنگا پڑگیا۔ جسکے بعد غزالہ سعد نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

ضرور پڑھیے:

جہاز میں بھیک مانگنے کا واقعہ پاکستان کا نہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے طیارے میں بھیک مانگنے کے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا واقعہ پاکستان کے کسی ائیر پورٹ پر پیش نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایک بھکاری کے طیارے میں مسافروں سے بھینک مانگنے کی ویڈیو سامنے آئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔اس ویڈیو سے متعلق کہا جارہا تھا کہ یہ کسی پاکستانی ائیرلائن کی ہے اور یہ واقعہ کراچی ائیرپورٹ پر پیش آیا۔سوشل میڈیا صارفین نے روایتی طور پر تصدیق اور تحقیق کیے بغیر ویڈیو شیئر کی جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارے میں بھیک مانگنے کا واقعہ پاکستان کے کسی ائیر پورٹ پر پیش نہیں آیا، میڈیا میں خبر آئی کہ واقعہ کراچی ائیرپورٹ پر پیش آیا جو کہ غلط ہے۔ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ طیارے میں بھیک مانگنے کا واقعہ قطر ائیرویز کی پرواز میں پیش آیا جہاں دوحہ سے شیراز جانے والی پرواز میں ایرانی مسافر نے بھیک مانگی۔واضح رہے کہ فضائی سفر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں ایک بھکاری قطر ایئرویز کی پرواز میں بھیک مانگ رہا ہے۔ دیگر مسافر بھکاری کو پیسے دے رہے ہیں جب کہ ایئرہوسٹس اور پائلٹ بھکاری کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔