Buy website traffic cheap

لیاقت جتوئی

غیرقانونی تعیناتیاں،نیب نے پی ٹی آئی لیڈر لیاقت جتوئی کیخلاف ریفرنس تیار کر لیا، قبل ازگرفتاری ضمانت منظور

لاہور(ویب ڈیسک): نیب راولپنڈی نے لیاقت جتوئی کیخلاف متبادل توانائی ڈیولپمنٹ بورڈ میں غیر قانونی تعیناتیوں کا ریفرنس تیار کر لیا، نیب راولپنڈی کی گرفتاری سے قبل پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے اعلی عدلیہ سے ضمانت حاصل کرلی ۔نیب ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے لیاقت جتوئی کیخلاف متبادل توانائی ڈیولپمنٹ بورڈ میں غیر قانونی تعیناتیوں کا ریفرنس تیار کر لیا۔ لیاقت جتوئی پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی تعیناتیاں کیں۔نیب راولپنڈی کی گرفتاری سے قبل پی ٹی آئی رہنما نے اعلی عدلیہ سے ضمانت حاصل کر لی ہے۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیز بھی کیس میں ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔