Buy website traffic cheap

حکومت

غیر ملکی اثاثے رکھنے والوں کیلئے بری خبر، حکومت نے ٹاسک فورس بنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) غیر ملکی اثاثوں کو پاکستان واپس لانے کیلئے خاص کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے . تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے، ایف بی آر اور نیب پر مشتمل جوائنٹ ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے پاس متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے اثاثوں کے حوالے سے کافی معلومات ہیں۔ اس لیے کمیٹی سب سے پہلے دبئی سے پاکستانیوں کے اثاثے واپس لانے پر کام کرے گی۔ پاکستانیوں کے برطانیہ میں موجود اثاثے واپس لانے کے لیے بھی ایف بی آر کے پاس معلومات کا جائزہ لیا جائے گا۔جوائنٹ ٹاسک فورس بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں کو پیش ہونے کا حکم دے گی جن سے غیر ملکی اثاثوں کے متعلق وضاحت اور بیان حلفی طلب کرے گی۔