Buy website traffic cheap

میرا

فلم انڈسٹری میں متعارف کروانے والے معروف ہدایتکارنے بھی میرا کوغیر سنجیدہ قراردیکر لاتعلقی کا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): نامورہدایتکار جرار رضوی نے فلمسٹارمیراکوغیرسنجیدہ قراردے دیا۔انکاکہناتھا کہ کسی شخص کومذہب کامذاق اڑانے کی اجازت نہیں ہے۔ میرا کو اپنی شادی نہیں چھپانی چاہیے تھی ،ہرانسان کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ جہاں چاہے شادی کرسکتا ہے لیکن جس طرح میرا نے کیا وہ کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے۔اگر انہوں نے دوسری شادی کرنی تھی تو پہلی شادی کا اعلان بھی ہونا چاہیے تھا۔اب نو برس بعد عدالت نے ثابت کردیا ہے کہ میرا عتیق الرحمن کی بیوی ہے لیکن وہ یہ فیصلہ بھی تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہے۔یہ سب مذہب کا مذاق نہیں تو اور کیا ہے۔یاد رہے کہ جرار رضوی نے میراکو نہ صرف شوبز انڈسٹری میں متعارف کرایا بلکہ ان کی قدم قدم پر رہنمائی بھی کی لیکن میرا کی غیر سنجیدگی کے باعث جرار رضوی نے بھی ان سے منہ موڑ لیاہے۔