Buy website traffic cheap

فوج اور اسلحہ

فوج اور اسلحہ کے بغیر فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں،محمود عباس

فوج اور اسلحہ کے بغیر فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں،محمود عباس
مقبوضہ بیت المقدس:‌ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ ایک ایسی فلسطینی ریاست کے خواہاں ہیں جس کے پاس اپنی کوئی فوج نہ ہو۔ اس کے پاس صرف پولیس ہو اور اس کے ہاتھ میں بندوق کے بجائے صرف لاٹھی دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق صدر عباس نے اسرائیلی دانشوروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ وہ سنہ 1967 کی سرحدوں میں خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں۔ فلسطینی ریاست کے پاس اسلحہ ہوگا اور نہ ہی اپنی فوج ہوگی۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسی فلسطینی ریاست کے لیے کوشاں ہے جس کے پاس فوج کے بجائے صرف پولیس ہوگی۔ پولیس کسی قسم کا اسلحہ اٹھانے کے بجائے صرف لکڑی کی لاٹھی ہاتھ میں رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ فوج کی بجائے ہم فلسطین میں ہسپتال اور اسکول بنائیں گے۔ ہماری رقوم سیکیورٹی اداروں کی بجائے عوام کی بہبود پر صرف ہو گی۔صدر عباس سے ملنے والے وفد نے عبرانی ریڈیوکو بتایا کہ صدر محمود عباس بند کمرہ اجلاسوں کے دوران بھی انہی خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

ضرور پڑھیئے:

صبح صبح وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو لیکر ایسی جگہ پہنچ گئے کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑگئے
لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراءکے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا،جی ایچ کیو پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران کان نے وفاقی وزراءکے ساتھ جی ایچ کیو کا دورہ کیا،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک،وزیرخزانہ اسد عمر،وزیراطلاعات فواد چودھری اوروزیرمملکت داخلہ بھی وزیراعظم کےساتھ ہیں،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کودفاع،اندرونی سلامتی اورپیشہ ورانہ امورپربریفنگ دی جائے گی ۔