Buy website traffic cheap

فیفاورلڈکپ

فٹبال ورلڈکپ 2018 کے دوران دہشتگردی کے حملوں کا خطرہ، فرانسیسی حکومت نے عوام کی سب سے بڑی تفریح پر پابندی لگادی

لاہور(ویب ڈیسک): رواں برس فٹ بال ورلڈکپ میں دہشت گردی کے خطرات کے باعث فرانس میں عوامی مقامات پر بڑی اسکرینز پر فٹبال میچز دکھانے کا انتظام نہیں ہوگا ۔یورو 2016کی مشق کو سامنے رکھتے ہوئے مخصوص فین زونز بنائے جائیں گے۔فرانس کے سیکورٹی حکام کے سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندہ آفیشلز کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ روس میں آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ کے دوران فرانس میں عوامی مقامات پر بڑی اسکرینوں پر میچز دکھانے کا اہتمام کرنے کی قطعی ممانعت ہوگی، فرانس میں ماضی قریب میں عوامی مقامات پر دہشت گردی کے کئی بڑے واقعات رونما ہوچکے ہیں، جس کے بعد تمام اہم مقامات پر اب سیکیورٹی کے اضافی اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔موجودہ حالات میں دہشت گردی کی دھمکیوں کے پیش نظر سیکیورٹی کا وہی طریقہ کار استعمال کیا جائے گا جو اس سے قبل یورو 2016 چیمپئن شپ کے دوران اپنایاگیا تھا، سیکیورٹی آفیشلز بھی اسی مستعدی کا مظاہرہ کریں گے اور ان کی تعداد بھی اسی مناسبت سے رکھی جائے گی۔