Buy website traffic cheap

فیڈریشن

فٹ بال ورلڈ کپ میں نیا موڑ، دفاعی چیمپئن جرمنی کھیل سے باہر

لاہور (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ‌ کپ 2018 میں جنوبی کوریا نے سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے دفاعی چیمپیئن جرمنی کو 2-0 سے شکست دے کر عالمی کپ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کازان ارینا میں کھیلے گئے میچ میں میں جنوبی کوریا نے جرمنی کو شکست دیکر ورلڈ کپ سے باہر کردیا ہے. یہ 80سال میں پہلا موقع ہے کہ جرمنی کی ٹیم ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوئی ہے جہاں اس سے قبل 1938 کے عالمی کپ میں جرمن ٹیم کا سفر پہلے ہی راؤنڈ میں تمام ہو گیا تھا۔