Buy website traffic cheap

فیڈریشن

فٹ بال ورلڈ کپ کا معرکہ، بڑی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ جاری

ماسکو (ویب ڈیسک) روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018ء کیلئے تمام فٹ بال ٹیمیں ورلڈ کپ حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں‌کر رہی ہیں. حال میں ہونے والے فٹ بال میچ میں دفاعی چیمپین جرمنی اور میکسیکو کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ دونوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا تاہم میچ کے دوران پہلے ہاف میں ہی میکسیکو کے ہرونگ لوزانو نے گول کرکے اپنی ٹیم کو جرمنی پر سبقت دلادی۔ دوسرے ہاف میں جرمنی کی ٹیم نے گول کرنے اور اس برتری کو برابر کرنے کی ہرممکن کوشش کی تاہم میکسیکو کے کھلاڑیوں نے جرمنی کے جارحانہ وار ناکام بنادیے۔ جرمنی کی ٹیم آخری وقت تک گول کرنے کی تگ و دو میں رہی تاہم میکسیکن کھلاڑی ان کے ارادوں کے آگے ڈھال بنے رہے اور فتح اپنے نام کرلی۔