Buy website traffic cheap

لوڈ ویڈنگ

فہد مصطفیٰ اور اداکارہ مہوش حیات کی طنز و مزاح سے بھرپور فلم ‘‘لوڈ ویڈنگ’’ کا پہلا ٹیزر جاری

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ مہوش حیات کی طنز و مزاح سے بھرپور فلم ‘‘لوڈ ویڈنگ’’ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں فلمی شائقین کو نامعلوم افراد سیریز اور ایکٹر ان لاء جیسی کامیاب فلمیں دینے والی ڈائریکٹر نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا کی جوڑی ایک اور فلم کے ساتھ دھماکا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کی نئی فلم ‘‘لوڈ ویڈنگ’’ میں بھی پچھلی دونوں کامیاب فلموں کی طرح اس فلم میں بھی فہد مصطفیٰ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے اور اب فلم کے ٹیزر کو شائقین کے لیے ریلیز کردیا۔فلم کے ٹیزر میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات ایک دوسرے کیساتھ دیسی لک میں انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہے ہیں، ٹیزر کا آغاز فہد مصطفیٰ کے ڈائیلاگ سے ہوتا ہے جس میں وہ اپنی ماں سے جلد شادی کا مطالبہ کرتے ہیں، ٹیزر کی جھلک میں شادی کے ہنگامے شائقین کو شادی کے ماحول میں لے جائیں گے جب کہ فلم کے ٹیزر کے آخر میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ہر چیز کا ایک مقصد ہوتا ہے اسی طرح محبت اور ڈانس بھی زندگی کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے