Buy website traffic cheap


قادیانی عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں کیوں شامل کیا، متحدہ اپوزیشن نے حکومت کیخلاف اہم قدم اٹھالیا

لاہور(ویب ڈیسک): اپوزیشن کی جانب سے عاطف میاں کو ایڈوائزری کونسل میں شامل کیے جانے پر سینیٹ میں نوٹس جمع کرادیا گیا ہے۔ سینیٹ میں نوٹس ن لیگ، ایم ایم اے اور پشوتخوا ملی عوامی پارٹی کے ارکان کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عاطف میاں قادیانی ہے اور اس کی وفاداریاں ان کے ساتھ ہیں، عاطف میاں مشہور قادیانی مرزا مسرور کا مالیاتی مشیر ہے اور وہ قادیانیوں کے لندن مرکز کا بھی مالیاتی مشیر ہے۔ حکومت عاطف میاں کی مالیاتی کمیشن میں شمولیت پر جامع پالیسی بیان دے۔