Buy website traffic cheap

ثاقب نثار

قرضہ معافی کیس: ملک کو ڈیمز کی تعمیر کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے ، چیف جسٹس پاکستان کاکمپنیوں کو دس روز میں قرضہ واپس کرنے کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے قرضہ معافی کیس کی سماعت کی اور ریمارکس دیے کہ ملک کو ڈیمز کی تعمیر کے لیے رقم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے 222کمپنیز کے نمائندوں کو دس روز کی مہلت دی کہ وہ کل رقم کا 75فیصد جمع کروادیں ورنہ بینکنگ کورٹ میں جانے کے لیے تیاررہیں۔ جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ اس سے بہتر آپشن نہیں ہوسکتی ۔ مہلت گزرنے کے بعد کوئی آپشن نہیں دی جائیگی۔ فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے استدعا کی کہ مہلت کی مدت تھوڑی بڑھائی جائے لیکن عدالت نے ان کی درخواست مستردکردی۔