Buy website traffic cheap


قصورعدلیہ مخالف ریلی:سابق ایم این اے سمیت مزید چارلیگی رہنماؤں پر توہینِ عدالت کی تیز دھاری تلوار چل گئی، پانچ سال کے لیے نااہل

لاہور(ویب ڈیسک): لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنماؤں کی جانب سے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی کیس میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے سابق ایم این شیخ وسیم ، احمد ایاز، ناصرخان اور جمیل خان کو ایک ایک ماہ قید،ایک لاکھ جرمانہ اورپانچ سال کے لیے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قراردیدیاہے۔ عدالت نے نعیم صفدراور لطیف کو توہینِ عدالت کیس میں بری کردیاہے۔ یادرہے کہ لیگی رہنماؤں نے شیخ وسیم احمد کی قیادت میں چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف کیخلاف انتہائی گھٹیازبان ریلی میں استعمال کی تھی۔