Buy website traffic cheap

سمیع اسلم

قومی اوپننگ بیٹسمین سمیع اسلم سینٹرل کنٹریکٹ سے محرومی پر مایوس

لاہور(ویب ڈیسک): قومی ٹیسٹ اوپننگ بیٹسمین سمیع اسلم کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ نہ بنانے پر انہیں شدید مایوسی ہوئی ہے کیونکہ انگلش ٹور کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل تھے لیکن اس کے باوجود انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل 33 پلیئرز میں بھی جگہ نہیں مل سکی۔ سمیع اسلم کا کہنا تھا کہ انہیں نظر انداز کیا جانا سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ انہوں نے گزشتہ ڈومیسٹک سیزن میں بھی عمدہ کارکردگی پیش کی تھی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں انہیں یقین تھا کہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے تاہم موقع نہ ملنے پر وہ بری طرح دلبرداشتہ ہو گئے تھے کیونکہ سلیکٹرز یا کوچز کی جانب سے انہیں ٹیم سے ڈراپ بلکہ یکسر نظر انداز کرنے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی جو بڑی مایوس کن بات ہے۔