Buy website traffic cheap

وزیراعظم پاکستان عمران خان

قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں، وزیراعظم نے دبنگ اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے عید کے تیسرے روز بھی ملکی امور سرانجام دیتے نظر آئے۔ عمران خان آج دفتر خارجہ پہنچ گئے جہاں انہیںوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اورسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے خارجہ پالیسی اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران کلبھوشن یادیو کیس بارے بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے دفتر خارجہ کو گائیڈ لائنز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مفاد کو ترجیح دی جائے گی، قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی ملک دوسرے کے ساتھ مفاد کے بغیر تعلق استوار نہیں کرتا، دفتر خارجہ اور سفارتکاروں کے نزدیک صرف پاکستان مقدم ہونا چاہیے، سفارت کاری کا مقصد ہر صورت اپنے مفاد کا تحفظ ہونا چاہیے، سفارت کار پاکستان کی برآمدات اور سرمایہ کاری میں فعال کردار ادا کریں، میں ہمسایہ ممالک سمیت سب کے ساتھ برابری کی سطح پردوستانہ تعلقات چاہتا ہوں، پرامن افغانستان ہماری خواہش اور اولین ترجیح ہے