Buy website traffic cheap

پاکستان کرکٹ بورڈ

قومی کرکٹ میں انقلابی تبدیلی ، پی سی بی اور پی ایس ایل کے لیے علیحدہ علیحدہ چیئرمین مقررکرنے کا امکان

لاہور(ویب ڈیسک): )پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلی آگئی ہے ،پاکستان سپر لیگ اورپاکستان کرکٹ بورڈ کے الگ الگ چیئرمین مقررکرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی بڑی تبدیلی آگئی ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کے الگ الگ چیئرمین مقرر کئے جائیں گے۔سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے دونوں عہدے اپنے پاس رکھے تھے ، وہ سپر لیگ گورننگ کونسل کے بھی سربراہ تھے۔ذاکر خان چیئرمین پاکستان سپر لیگ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں اور ذاکر خان کے نام پر پی سی بی کے افسروں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے اوروزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست بھی ہیں۔ پی ایس ایل ٹیم آنرز کی جانب سے بھی ذاکر خان کے نام پر گرین سگنل آگیا ہے۔پاکستان سپرلیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس بھی جلد بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے جس میں احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی منتخب کیا جائے گا جن کو وزیراعظم عمران خان نے نامزد کیاہے