Buy website traffic cheap

پٹرول

قوم کیلئے بڑی خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌کمی کا اعلان

لاہور (ویب‌ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌ کمی کا اعلان جلد متوقع ہے. تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں کے حوالے سے اوگرا نے 2 تجاویز تیار کرلی ہیں جس کے تحت ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح 22 فیصد سے کم کرکے 17 فیصد کرنے کی تجویز ہے جب کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کی جانے والی تجاویز منظور ہونے کی صورت میں ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔