Buy website traffic cheap

جنرل

قیام امن کیلئے قانون کی حکمرانی ضروری، آرمی چیف کے اعلان نے ہلچل مچادی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کامرہ کا دورہ، آرمی چیف نے سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے، پاکستان نے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی امن و ترقی کے لیے فریقین کو جارحانہ سوچ سے نکلنا ہوگا اور تعاون پر مبنی فریم ورک ہی خطے کی حقیقی صلاحیت کو سامنے لا سکتا ہے، خطے میں امن قائم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور اس مقصد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے آپس کے اختلافات ختم کرنا ہوں گے۔