Buy website traffic cheap

پیمرا

لاہورہائیکورٹ نے نااہلی کا فیصلہ معطل کرکے فوادچوہدری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

لاہور(ویب ڈیسک): لاہورہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فوادچوہدری کی نااہلی کا فیصلہ معطل کرکے این اے ستاسٹھ جہلم سے الیکشن لڑنےکی اجازت دیدی ہے. پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنماء فوادچوہدری نے بھی اپنی نااہلی کافیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ان کا اپنی اپیل میں کہنا تھاکہ آراو نے حقائق کے برعکس ان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے۔ میں نے تمام تفصیلات فراہم کیں۔ ایف بی آر کی مصدقہ کاپی بھی لف کی ۔ اس لیے آراو کے فیصلے کو کالعدم قراردیتے ہوئے ان کو این اے ستاسٹھ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔