Buy website traffic cheap


لاہورہائیکورٹ کے جج نے پی پی پی کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران رہ گئے، جیالے خوش

لاہور(ویب ڈیسک): ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹرمولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے معزز جج صاحب کے ریمارکس پی پی پی کی قانون پسندی کا اعتراف ہے۔پیپلز پارٹی پر ہر دور میں مظالم ڈھائے گئے کبھی اداروں کے ساتھ تصادم نہیں کیا، اپنے بیان میں مولابخش چانڈیو نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ کے جج کے ریمارکس، ریمارکس نہیں تاریخ کا ایک اور اعتراف ہے،تاریخ نے ہر دور میں اعتراف کیا کہ پی پی پی کو ختم کرنے کیلئے ریاستی اداروں کے ذریعے مظالم ڈھائے گئے۔بھٹو شہید کو پھانسی سے لے کر گیلانی کی نااہلی تک فیصلے تک تاریخ مظالم اور اعترافات سے بھری پڑی ہے، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ جب نون لیگ عدلیہ سے ٹکرائی تب بار بار پی پی پی پر ڈھائے مظالم کا اعتراف کیا گیا،نواز شریف نے ہر دور میں سیاسی اور ذاتی مفادات کی خاطر اداروں سے تصادم کیا، انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے شہادتیں دیں، جیلیں کاٹیں لیکن کبھی صبر کا دامن نہیں چھوڑا۔آج پھر شہیدوں کے وارث بلاول بھٹو آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کیلئے میدان میں ہیں۔پی پی پی کی امن اور قانون پسندی ہی ہے کہ آج ملک بھر میں لوگ بلاول بھٹو کے منتظر ہیں، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ چیئرمن بلاول کی قیادت میں پی پی ملک میں حقیقی عوامی جمہوری راج قائم کرے گی۔