
لودھراں میں علی ترین کو شکست سے دوچارکرنیوالے سابق ایم این اے پیراقبال شاہ کس پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑیں گے، اہم خبر آگئی
لاہور(ویب ڈیسک): میڈیا پر خبریں چل رہی تھیں کہ ن لیگی قیادت گزشتہ ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو شکست دوچارکرنیوالے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ کو پارٹی ٹکٹ نہیں دے رہی جس پر توقع کی جارہی تھی کہ وہ جہانگیر ترین کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے پیر اقبال شاہ سے رابطہ کیا ہے اور ٹکٹ کی یقین دہانی کروائی ہے۔