Buy website traffic cheap

خورشیدشاہ

لوڈشیڈنگ کا جن ایک بار پھر بے قابو، نوازشریف کے بعد سید خورشید شاہ بھی نگران حکومت پر برس پڑے

لاہور(ویب ڈیسک): قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت گزشتہ حکومت کی غلطیوں کا بوجھ عوام پر نہ ڈالیں۔ملک میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ ن لیگ کی بجلی کے حوالے سے کارکردگی صرف نعروں تک ہی محدود رہی۔ لوڈشیڈنگ کے بعد اب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ لیگی حکومت نے ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیاہے۔