Buy website traffic cheap

لیڈی

لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ینگ ڈاکٹرز سڑکوں پر آگئے

رحیم یار خان (ویب ڈیسک) لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے معاملے پر فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان کے ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈیز بند کر دیں، مریض خوار ہو کر رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق، شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ہڑتال کر دی، او پی ڈیز بند ہونے سے مریض ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے۔ ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ جب تک حکومت ڈاکٹروں کے تحفظ کا بل پاس نہیں کرتی احتجاج جاری رہے گا، حکومت شیخ زید ہسپتال واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے۔صدر وائے ڈی اے نے کہا کہ ڈاکٹرز کو سکیورٹی فراہم کی جائے، مطالبہ پورا ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ دوسری جانب آﺅٹ ڈور بند ہونے سے دور دراز سے شہروں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، آﺅٹ ڈور بند ہونے سے 5000 مریض ادویات سے محروم رہیں گے۔