Buy website traffic cheap

پارٹی ٹکٹ

لیگی رہنماؤں کی ڈوبتے ہوئے جہازسے چھلانگیں جاری، سابق ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سمیت چارامیدواروں نے پارٹی ٹکٹ واپس کردیے

لاہور(ویب ڈیسک): جنوبی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی انتخابی حالت دن بدن مخدوش ہوتی جارہی ہے ایسا لگتا ہے کوئی بھی امیدوارن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔ جن امیدواروں کو پارٹی نے ٹکٹ جاری کیا ہے وہ بھی آہستہ آہستہ واپس کرتے جارہے ہیں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی سمیت چارامیدواروں نے پارٹی ٹکٹ جام پورسے واپس کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ آزاد الیکشن لڑیں گے۔ شیر علی گورچانی نے این ایک سو ترانوے اور پی پی دوسو چورانوے سے پارٹی ٹکٹ واپس کردیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک، یوسف دریشک اور پرویزاقبال گورچانی نے بھی پارٹی ٹکٹ واپس کرکے جیپ کے انتخابی نشان کے لیے درخواست دیدی ہے۔