Buy website traffic cheap


مائیک پومیو کی پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)‌ امریکی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر پاک امریکا تعلقات کو ازسرنو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ کرنا نئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ، محکمہ خارجہ اور سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے۔ جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی نے کی اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ امرکی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کرینگے.