Buy website traffic cheap

ماہرہ

ثانیہ مرزا کے ہونے والے بچے کیلئے نیک تمنا ﺅں کا اظہار

کراچی(یواین پی ) نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اورشعیب ملک کے ہونے والے بچے کے لیے پیاراور نیک تمنا ﺅ ں کا اظہار کیا ہے۔تین روز قبل ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان خان کی سالگرہ کے موقع پراس کے ساتھ اپنی ایک یاد گار تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اپنے بیٹے سے بے حد پیارکرتی ہیں اور ان کا بیٹا ہی ان کی دنیا ہے۔ماہرہ خان کی بیٹے کے لیے محبت کو ان کے مداحوں سمیت ثانیہ مرزا نے بھی سراہا اورٹوئٹر پرماہرہ کے بیٹے کے لیے اپنے پیارکا اظہارکیا تھا۔ ثانیہ مرزا کی محبت کے جواب میں اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ٹوئٹرپران کے ہونے والے بچے کے لیے پیاراورنیک تمنا ﺅں کااظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کے گھراکتوبرمیں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ جگنو انٹر نیشنل کے زیر اہتمام معروف شاعر محترم ضیاءشہزادکے اعزازمیںمشاعرہ
لاہور(یواین پی ) علمی، ادبی،سماجی و ثقافتی روایات کی امین تنظیم جگنو انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام ستمبر کے مہینے میں یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے پورے ملک میں شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ملی اور قومی جذبوںسے بھرپور الحمرا ادبی بیٹھک لاہور میں کراچی سے معروف شاعر محترم ضیاءشہزادکے اعزازمیںوطن کی مٹی کے نام جگنوماہانہ مشاعرہ ستمبر2018 کا انعقادکیا گیانظامت کے فرائض ممتاز شاعرہ،چیف ایگزیکٹو جگنو انٹر نیشنل ایم زیڈ کنول نے ادا کئے۔صدارت دانشورعلامہ بشیر رزمی نے کی مہمانِ خصوصی محترمہ رضیہ سلطانہ کراچی تھیں۔ ساحل ہاشمی ، محترمہ عنبرین عنبر راجپوت اور شا ہ روم ولی مہمانِ اعزاز تھے یوم دفاع کے حوالہ سے پہلی نشست میں معروف سکالر اور شاعر میجر ریٹائرڈ محترم خالد نصرکے لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جس کی سعادت اکرام الحق خاور کا نصیب بنی۔جبکہ نعتِ رسول مقبول ﷺ ممتاز شاعرہ زرقا نسیم نے اپنی پُر سوز آواز میں پیش کی۔مقصود چغتائی نے تعارفی کلمات ادا کئے ۔دوسری نشست مشاعرے پر مشتمل تھی شاعر اورادیب قوم کا سرمایہ ہیں وطن کی محبت،اور مٹی سے وفاان کے ایمان کا حصہ ہے۔ اسی جذبہءایمانی کی تجدید میں جگنو انٹر نیشنل نے اپنے ماہانہ مشاعرہ کو وطن کی مٹی کے نام معنون کیا مہمانداری کی روایت نبھانے کی غرض پر تکلف تواضع کے اہتمام کے ساتھ یہ باوقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔