Buy website traffic cheap

جنرل نوید مختار

ماہِ اکتوبرمیں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارسمیت پانچ اعلیٰ ترین فوجی افسران ریٹائرڈہوجائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک): نئے ماہ کے آغاز پر بری فوج کی اعلیٰ کمان میں ترقیوں، تبادلوں اور مدت ملازمت کی تکمیل پر ریٹائرمنٹ کا ایک بڑا راؤنڈ شرو ع ہو رہا ہے جس کا آغاز یکم اکتوبر کو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ریٹائرمنٹ سے ہو گا۔ان سمیت کل پانچ لیفٹیننٹ جنرل جن میں آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد ہلال حسین، جی ایچ کیو میں ملٹری سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور جی ایچ کیو میں ہدائت الرحمٰن بھی مدت ملازمت مکمل کر کے اپنے مناصب سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ خالی ہونے والے تمام عہدے پیشہ ورانہ اعتبار سے نہایت اہمیت کے حامل ہیں لیکن ان میں آئی ایس آئی کے سربراہ کے منصب کو خاص اہمیت حاصل ہے جس پر مقرر ہونے والے افسر کا ملکی اور عالمی سطح پر نوٹ لیا جاتا ہے۔ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری وزیراعظم کی صوابدید ہے اور ادارہ بھی قانون کے تحت سربراہ حکومت کو ہی جوابدہ ہے تاہم باور کیا جاتا ہے وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مشاورت کر کے اپنی وزارت عظمیٰ کے اس سب سے اہم تقرر کے بارے میں فیصلہ کریں گے