Buy website traffic cheap

حمزہ شہبازشریف

مبینہ شادی کیس: حمزہ شہبازاور عائشہ احد کے درمیان معاملات طے پاگئے، صلح کن شرائط پر ہوئی اور چیف جسٹس پاکستان نے کیا کرداراداکیا

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ رجسٹری میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہبازکیخلاف ان کی مبینہ بیوی عائشہ احد کی درخواست پر کیس سماعت کی ۔ سابق ایم این اے حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے ۔ جسٹس ثاقب نثار نے ایک گھنٹہ تک کیس کی سماعت اپنے چیمبر میں کی جس کے بعد دونوں فریقین میں معاملات طے پاگئے اور کہا کہ آئندہ وہ میڈیا پر ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی نہیں کرینگے تاہم اس صلح کے مندرجات کو میڈیا کو بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔