Buy website traffic cheap

الحرام

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) مرکز رویت ہلال کمیٹی کے مطابق محرم الحرام 1440 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے؛. تفصیلات کے مطابق محرم الحرام 1440 ہجری کا چاند آج نظر نہیں آیا لہذا اب یوم عاشور 21 ستمبر بروز جمعہ ہوگا۔ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے حکام سمیت زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے۔ملک کے کسی بھی مقام سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے چاند کی شرعی رویت کا اعلان کیا۔