Buy website traffic cheap

عرفان

محمد عرفان نے کرکٹ کی دنیا میں شاندار ریکارڈ قائم کردیا، دنیا حیران رہ گئی

بارباڈوس (ویب ڈیسک) پاکستانی باعلر محمد عرفان نے کرکٹ کی دنیا میں بہترین باولنگ کرکے عظیم ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے. تفصیلات کے مطابق کیریبین پریمئیر لیگ میں بارباڈوس کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عرفان نے 4 اوورز میں صرف 1 رن دیا۔ سینٹ کٹس کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے محمد عرفان نے نہ صرف 23 ڈاٹ بالز کرائیں بلکہ 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا۔ صرف آخری گیند پر مخالف ٹیم کا کھلاڑی ایک رن بنانے میں کامیاب ہوسکا۔ محمد عرفان نے اپنی شاندار کاکردگی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ریکارڈ قائم کرنا ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے جس پر وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔