Buy website traffic cheap

علاقوں

مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل

کراچی(یواین پی) کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس 9 اور10 محرم کوبھی صبح 8 سے رات 10 بجے تک بندرہے گی جبکہ شہرقائدکے بعض علاقوں میں موبائل فون سروس معطل ہوگئی جورات 10 بجے تک بند رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ سندھ کی سفارش پرمحرم الحرام کے موقع پرشہرکے بعض علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی۔ موبائل سروس 9 اور10 محرم کوبھی صبح 8 سے رات 10 بجے تک بندرہے گی۔سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی کبیر نے کہا کہ محرم الحرام میں سیکورٹی کے پیش نظر 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس کے ساتھ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی ۔دوسری جانب 8 محرم الحرام کے جلوس کیلئے ایم اے جناح روڈبند کردیئے گئے ۔ جلوس کیلئے 5 ہزار 500 سے زائد اہلکارتعینات رہے ۔ جلوس کے راستوں پرتمام دکانوں، مارکیٹوں کے شٹراورگیٹ سیل کردیئے گئے جبکہ جلوس کے راستے میں تمام گلیاں ٹینکرزاورٹرکوں سے بند کردیئے گئے ، جلوس میں بغیرپاس والی گاڑیوں کوجانے کی اجازت نہیں۔ادھر حیدرآباد، سکھر، شہید بے نظیر آباد، خیرپور، لاڑکانہ، شکار پور اور جیکب آباد میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور دیگرامراض کی وجہ سے مزید ایک بچہ انتقال کر گیا
مٹھی( یواین پی) سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور دیگرامراض کی وجہ سے مزید ایک بچہ انتقال کر گیا، جس کے بعد رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد30ہو گئی۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور دیگرامراض کی وجہ سے مزید ایک نومولود بچہ انتقال کر گیا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر شفیق میمن کے مطابق رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 30ہو گئی ہے، جبکہ رواں سال انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد456ہو گئی۔