Buy website traffic cheap

مختلف ممالک میں

مختلف ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا آج عید منائی جارہی ہے

مختلف ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا آج عید منائی جارہی ہے
ریاض: سعودی عرب اور اس کے ساتھ دوسرے ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا اور وہاں آج عیدالفطرکی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کے اجلاسز منعقد ہوئے۔شہادتیں موصول ہونے کے بعد عدالتی کونسل کے ممبران نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے بعد آج جمعتہ المبارک کے دن عرب ممالک میں عید الفطر منائی جا رہی ہے۔سعودی عرب کی حکومت نے عید الفطر کی دس تعطیلات کا اعلان کیا ہے یہ تعطیلات 10 شوال المکرم تک جاری رہیں گی۔دوسری جانب پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یہاں عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

ضرور پڑھیے:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عام انتخابات رکوانے کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عام انتخابات رکوانے کے لیے دائر درخواست مسترد کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے انسانی حقوق کارکن بسمہ نورین کی دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور اسلامی نظریاتی کونسل فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آرٹیکل 62 کی شق ڈی، ای اور ایف کے تحت کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل نامکمل ہے، ملک میں احتساب کا عمل ابھی جاری ہے، قرضوں کے حوالے سے بھی مکمل معلومات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، امیدواروں کیلئے جاری نیا حلف نامہ قرآن و شریعت سے متصادم ہے لہذا 25 جولائی کو ہونے والے اتنخابات ملتوی کئے جائیں۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ملک کے 20 کڑور عوام وقت پر الیکشن چایتے ہیں، سپریم کورٹ حلف نامے کا ایشو پہلے ہی حل کر چکی ہے، عدالت نے درخواست خارج کر دی۔