Buy website traffic cheap

مچھلیاں

مردہ مچھلیاں اور آبی جانور کراچی کے ساحل پر آگئے

کراچی (یواین پی) بڑی تعداد میں مردہ مچھلیاں اور آبی جانور کراچی کے ساحل پر آگئے جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ کسی بیماری یا بحری جہازوں سے خارج ہونے والے تیل کی وجہ سے ہلاک ہوئی ہیں۔ سمندرسے لاکھوں مردہ مچھلیاں ساحل پر آگئی ہیں۔ سمندری حیات کی بڑی تعداد میں اموات نے مقامی افراد کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی کا رخ کرنے والے بحری جہازوں سے رسنے والا ڈیزل اور فیکٹریوں کا زہریلا پانی مچھلیوں اور آبی حیات کی اموات کی وجہ ہوسکتا ہے۔ حکام نے تاحال صورتحال کا کوئی نوٹس نہیں لیا ہے اور نہ ہی فیکٹریوں کے زہریلے فضلے کو روکنے کے لیے کوئی اقدام اٹھایا ہے۔ماہی گیروں اور ساحلوں کا رخ کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ہر سال اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں، مختلف محکموں اور کارخانوں نے سمندر میں سیوریج لائنز ڈالی ہوئی ہیں۔ سمندر میں پھینکا جانے والا فضلہ مچھلیوں اور آبی جانوروں کے مرنے کی بڑی وجہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ بیگم کلثوم نواز ملک کی مدبر سیاستدان تھیں جن کا خلا پر نہیں ہو سکے گا، مقررین
لاہور( پانا ) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام بھی بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی تقریب، صدرلاہور و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف غزالی سلیم بٹ،میاں مرغوب احمد چوہدری شہباز اور عامرخان سمیت دیگر کی طرف سے بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت اور پارٹی کے لئے خدمات پر انہیں خراج عقید پیش کیا گیا۔تقریب ان کے انتخابی حلقہ میں منعقد کی گئی جس کی صدارت ملک پرویز اور خواجہ عمران نذی نے کی ۔تقریب میں ارکان اسمبلی علی پرویز ملک،میاں سلیم ،رمضان صدیق بھٹی،سمیت دیگر یو سی چیئر مین وائس چیئر مینوں و کارکنوںنے بھی شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز قوم اور ملک کی ایک مدبر سیاستدان تھیں جن کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا، وہ شریف خاندان کو نہیں بلکہ پارٹی اور ملک کو ہی اداس کرکے چلی گئی ہیں ان کا خلا پورا ہونے میں وقت لگے۔انہوںنے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز ہر دلعزیز، غیر متنازع اور طلسماتی شخصیت کی مالک تھیں،مخالفین نے ان کی بیماری پر بھی خوب سیاست کی،اب وہ دنیا میں نہیںرہیں انہیں یقین ہو گیا ہوگا،کلثوم نواز نے اپنے سیاسی کردار اور جدو جہد کی وجہ سے پرویز مشرف کی مضبوط حکمرانی کو بھی ہلا کر رکھ دیا تھاان کی وفات سے ہر جمہوریت پسند غمزدہ ہے،ہم شریف برادران اور پوری فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں آج بیگم کلثوم نواز کے کردار سے ہی جمہوریت زندہ ہے ۔تقریب کے آخر میں بیگم کلثوم نواز کی مغفرت ان کے درجات کی بلندی میاں نواز شریف کی صحت اور ان کی جلد رہائی اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔