Buy website traffic cheap

چوہدری نثار

مریم نوازسوچتی بعد میں اور بولتی پہلے ہیں، چوہدری نثارنے ایک بارپھر لیگی قیادت کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیرداخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے باغی رہنماء چوہدری نثارعلی خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازسوچتی بعد میں اور بولتی پہلے ہیں میں سیاسی تنقید کرتا ہوں کبھی کسی کی ذات پر حملے نہیں کیے ن لیگ ایک گمنام سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ نوازشریف کا شیخ مجیب الرحمن کو محب وطن کہنا اور ممبئی حملوں کے حوالے سے بھارت کے حق میں بیان بازی پر دل کیا تھاکہ نوازشریف سے وضاحت مانگوں لیکن جس جماعت میں صدر کو بات کرنے کی اجازت نہ ہو وہاں دوسراکوئی کیا بات کرسکتا ہے۔ میں چار حلقوں سے الیکشن لڑرہاہوں عوام فیصلہ کریگی۔