Buy website traffic cheap


مریم نواز جیل جانے کے لیے تیار، پاکستان واپس آنے کا بھی اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ہارلے سٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی والدہ کی طبیعت ٹھیک ہوئی وہ وطن واپس آجائینگی۔ ان کا کہنا تھاکہ وہ جیل جانے کے لیے تیارہے ۔ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی بار ایسے کام بیڑااٹھالیا ہے تو پھر ڈرنا کس بات سے۔ ہم ہارنہیں مانے گے اور آخری دم تک لڑیں گے۔ ہم نے سو کے قریب پیشیاں بھگتیں سب کو پتہ ہے کس طرح ٹرائل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ الیکشن سے پہلے پاکستان واپس آجائینگی ۔